6 ننھی جانیں دریائے سندھ کی نظر

سکھر: دریائے سندھ کے قریب لاپتا ہونے والے 6 بچوں میں سے ایک کی لاش لاڑکانہ سے مل گئی۔

کوئنز روڈ پر حماد پلازہ کے رہائشی 6 بچے جمعہ کی شام کھیلنے کے لیے گھر سے نکلے تھے۔ جس کے بعد وہ لاپتا ہوگئے تھے۔ جن میں سے ایک بچے کی لاش مل گئی جس کی شناخت 13 سالہ احتشام کے نام سے ہوئی ہے اور باقی بچوں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوئنز روڈ سے لاپتا ہونے والے بچے دریا میں نہانے کے دوران ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈوبے جس کی تصدیق ساتھ جانے والے ایک بچے نے کی۔ لاپتہ ہونے والے بچوں میں 12 سالہ احسان ، 11 سالہ حماد، 11سالہ عاصم اور 16  سالہ قاسم اور محمد انس کی تلاش جاری ہے۔

بچوں کی گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بچوں کے والدین سے ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو بچوں کےوالدین سے مکمل تعاون کی بھی ہدایات بھی جاری کیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us