گھریلوجھگڑا، سسرال والوں نے بہو کو زندہ جلادیا

 

گوجرانوالہ کے علاقے جھگیاں میں گھریلوجھگڑے پرتشدد کے بعد سسرال والوں  نے مبینہ طور پرلڑکی کو زندہ جلا دیا

آگ لگنے سے متاثرہ لڑکی کا چہرہ اورجسم بری طرح جھلس گیا جسے تشویشناک حالت کے باعث پہلے ڈی ایچ کیو اور پھر مزید علاج کے لئے لاہور منتقل کر دیا گیا،

پولیس نے متاثرہ لڑکی کے شوہر،سسر،ساس اورنند کےخلاف مقدمہ درج کر لیا،ملزمان موقعے سے فرار ہو گئے، جن کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس نے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں۔ پاکستان میں عورت کو بہت عزت دینے کا کہا گیا ہے لیکن بد قسمتی کے ساتھ اس عورت کے ساتھ جانوروں سے بھی بد تر سلوک کیا جاتا ہے آخر کب تک ہمارا یہ معاشرہ ٹھیک ہو گا کب عورت کو عورت سمجھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us