کیا اظہر علی ذہین اور اچھے کپتان نہیں؟

قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا میں خراب پرفارمنس سے جہاں پاکستانی عوام نالاں ہیں وہیں آسٹریلیا کے سابق کرکٹرز بھی خوش نظر نہیں آتے۔

سابق آسٹریلوی کپتان ای این چیپل کہتے ہیں کہ اظہر علی کی ناقص کپتانی اس بری شکست کی وجہ بنی ہے وہ سابق کپتان مصباح الحق کے گزشتہ دورہ آسٹریلیا کی نقل کرتے دیکھائی دیے جس کا نقصان نوجوان کھلاڑیوں کو ہوا۔

ای این چیپل کا کہنا تھاکہ پاکستان نے دورہ آسٹریلیا کی اچھی تیاری کی تھی،باؤنسی وکٹوں پر بلے بازوں کی کارکردگی بھی اچھی رہی،لیکن آسٹریلیا میں وہ ذہین اور اچھا کپتان ساتھ لانا بھول گئے جو چھوٹی چھوٹی چیزوں پر نظر رکھتا ہے

اظہر علی کی فیلڈ پلیسنگ سمجھ سے باہر تھی، انتہائی بری فیلڈنگ سیٹنگ نے نوجوان بولرز کو بھی پریشان کردیا تھا۔ای این چیپل نے مزید کہا کہ 2010 میں پاکستان سڈنی ٹیسٹ جیت سکتا تھا لیکن محمد یوسف کی بری کپتانی کی وجہ سے جیتی ہوئی بازی ہار گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us