کراچی میں بلڈرز مافیہ سرگرم!

کراچی کے مختلف علاقوں میں قبضہ مافیہ کا راج،گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر قائم کثیرالمنزل پروجیکٹ شمائل کمپلیکس کی پارکنگ پر مزید 2 بڑے پلازے تعمیر کر لیے گئے ہیں،کراچی میں جو چاہے کوئی بھی شخص کچھ بھی کرسکتا ہے۔ سندھ بلڈنگ اتھارٹی گلشن اقبال ون کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے یہ پلازے تعمیر کروائے گئے ہیں۔ بلڈر کی جانب سے غیر قانونی پلازہ کے فلیٹوں کی بکنگ کر کے سادہ لوح افراد کو لوٹا جا رہا ہے۔اس وقت شہر قائد میں بلڈرز مافیہ بے لگام ہو گئی ہے۔اسی طرح گلستان جوہر میں بلڈرز مافیہ نے 20 سے 25 سال پرانی عمارتوں کے پراجیکٹوں میں پارکنگ کی جگہ پر قبضہ کر کے غیر قانونی پلازے تعمیر کرنا شروع کر دیے ہیں لیکن روکنے والا کوئی نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us