ٹیسٹ اوپنر شرجیل خان نے اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کرلیا

ٹیسٹ اوپنر شرجیل خان پاکستانی کرکٹ ٹیم نےاسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کیا اور ساتھی کھلاڑیوں سے معافی مانگی اور انہیں کرکٹ کرپشن سے بچنے کی تلقین کی۔جنوری2017میں شرجیل خان نےمصباح الحق کی قیادت میں کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا اور اس ٹیم میں اظہر علی،اسد شفیق،بابر اعظم ،یاسر شاہ اور عمران خان پنڈی ٹیسٹ کی ٹیم میں بھی شامل تھے۔

ڈھائی سال بعد شرجیل خان انہی ساتھی کھلاڑیوں کے سامنے نادم کھڑے بتارہے تھے کہ کرکٹ کرپشن ایسی دلدل ہے جس سے واپسی مشکل ہےمیں نے غلطی کی آج آپ ساتھی کھلاڑیوں کے سامنے معافی کا طلب گار ہوں لیکن میری آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ آپ اس بھیانک دھندے سے بچیں ،اگر کوئی آپ کو پیشکش کرتا ہےتو آپ اس کی فوری رپورٹ کریں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شرجیل خان گفتگو کرتے ہوئے شرمندہ تھے اور ان کی آنکھیں مکمل کہانی بیان کررہی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق شرجیل خان نے جذبات کو قابو میں رکھا ان کی آنکھوں سے آنسو رواں نہیں ہوئے لیکن وہ اپنے جرم پر پشیمان تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us