آؤ مل کر کھائیں

آصف علی زرداری نے ایسا ہی کچھ دبئی کے شہری ناصر لوتھا کو کہا۔ جس کی حمایت میں سمٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین ناصر عبد اللہ نے گردن ہلا دی۔

اطلاعات کے مطابق نا صر عبداللہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نامزد چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری، رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور، اومنی گروپ کے سربراہ عبدالغنی مجید سمیت اہم ملزمان کے خلاف نیب کے سامنے وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے تمام رازوں پر سے پردہ فاش کردیا۔

ناصر عبداللہ کے طابق انکی عبدالغنی مجید سے ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔ جس میں عبد المجید نے انہیں ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش کی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ عبدالغنی مجید نے میری دستاویزات کا غلط استعمال کیا اور میں نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کو تیار ہوں۔

وعدہ معاف گواہ بننے سے انہیں اتنا تو فائدہ پہنچاکہ وقتی طور پر انکے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us