شاداب بھی بہت جلد دلہا بنیں گے

قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی کی دلہن سامعہ آرزو نے شاداب خان کی 4 شادیوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حسن علی کی شادی کے موقع پر دلہے کے دوست کی شادی سے متعلق ایک رسم ادا کی گئی جس میں حسن علی کی بیوی سامعہ آرزو کا کہنا تھا کہ شاداب بھی بہت جلد دلہا بنیں گے اور ان کی ایک نہیں چار شادیاں ہوں گی۔

دلہن سامعہ آرزو نے شاداب کو کرسی پر بیٹھا کر ہار توڑا، ہار جلد ٹوٹا اور چار حصوں میں بٹ گیا، رسم کے مطابق ہار جلد ٹوٹے تو شادی جلدی ہوتی ہے، جتنے حصوں میں تقسیم ہو تو دلہے کے دوست کی شادیاں بھی اتنی ہی ہوتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us