شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر آگئی

سری لنکا پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہوگیا، آئی لینڈرز ٹیم لاہور میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی، فیصلہ سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کے بعد کیا گیا۔

شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر آگئی، 10 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے کھلنے کے قریب ہیں، سری لنکا پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار ہوگیا۔

پاکستان کا دورہ کرنیوالا سیکیورٹی وفد حفاظتی انتظامات سے مطمئن ہوگیا اور رپورٹ سری لنکن بورڈ کو دے دی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز اکتوبر میں شیڈول ہے، سری لنکا کی ٹیم صرف ایک میچ لاہور میں کھیلے گی۔

سری لنکن بورڈ پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے متعلق باقاعدہ اعلان سے پہلے پلیئرز کو اعتماد میں لے گا۔

لاہور میں مارچ 2009ء میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے بند ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us